مصنوعی آلات کی کمی، ایل آر ایچ میں صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ بند

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سب سے بڑے تدریسی ہسپتال (ایل آر ایچ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمپلانٹس (مصنوعی آلات) کی کمی کے باعث صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ روک دیا گیا۔
ایل آر ایچ ذرائع کے مطابق ایمپلانٹس یعنی مصنوعی آلات کی کمی کا سامنا ہے، جب تک وافر تعداد میں موجود نہ ہو تب تک آپریشنز کے مریضوں کو فوری ہسپتال میں داخل نا کیا جائے۔
ایل آر ایچ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مریضوں کو یسپتال میں داخلے کی بجائے انتظار میں رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی