ذی الحج کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

ویب ڈیسک: رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے 7 جون کو اجلاس طلب کر لیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بشام، شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی