لوئر دیر، 5 اضلاع کو ملانے والے تالاش رابطہ پل کا تعمیراتی کام مکمل

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں 5 اضلاع کو ملانے والے تالاش رابطہ پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے 15 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق 5 اضلاع کو ملانے والے رابطہ پل کی منظوری سابق وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسد محمود نے دی تھی۔
اب پل کی تعمیر کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ تاجروں طلباء اور مریضوں کو رابطہ پل کی تعمیر سے آمد و رفت میں آسانی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید