لوئر دیر، پہاڑی علاقے میں معدنیات کی مبینہ غیر قانونی لیز کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں شمشی خان دیولی کے پہاڑی علاقے میں معدنیات کی مبینہ غیر قانونی لیز کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
علاقہ مشران نے کہا کہ بولی کے بغیر ہماری جائیداد میں غیر قانونی لیز کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
عمائدین کے مطابق ان پہاڑوں میں موجود معدنیات کے حصول کے لیے بارودی مواد کے مسلسل دھماکوں کی وجہ سے طلباء کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی لیز منسوخ نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن