باڑہ کیٹیگری ڈی ڈوگرہ ہسپتال میں سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے ضلع خیبر کے باڑہ کیٹیگری ڈی ڈوگرہ ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے عبدالغنی، سہیل آفریدی اور ایم این اے اقبال آفریدی، ڈی ایچ او ظفر بھی موجود تھے۔
وزیر صحت نے ہسپتال میں 90 کے وی اے سولرائزیشن منصوبے اور ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیر صحت نے ہسپتال میں جاری او پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنے۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ ڈوگرہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کرینگے۔ قبائلی عوام کی تکالیف کا احساس ہے، صحت سہولیات کی فراہمی میں قبائلی اضلاع کو مقدم رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات ایک ہفتہ قبل بھیجی ہیں جنہیں چیک کرنے خود آیا ہوں ۔
یاد رہے کہ 104 کنال پر مشتمل ڈوگرہ ہسپتال پانچ لاکھ آبادی کے علاوہ پشاور کے مضافات کے مریضوں کو بھی صحت کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا