مریم نواز

پنجاب بھر میں ایک لاکھ نوکریاں دیں گے ،وزیراعلیٰ مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ نوکریاں دیں گے ، میں نے پنجاب کے عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمت کا خواب دیکھا تھا اور یہ پورا ہو رہا ہے
دستک ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ڈومیسائل، ای اسٹام پیپر، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن ، پراپرٹی ٹرانسفر، نئی گاڑی کی رجسٹریشن یا گاڑی کے ٹوکن کی ضرورت ہیتو اسے گھر پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
پنجاب کے ہر ضلع میں سہولیات فراہم کریں گے ،1500بچوں کو نوکریاں دی گئی ہیں اور70ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی جبکہ پورے پنجاب میں ایک لاکھ تک افراد کو باروزگار بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ 3دن کی ٹریننگ فراہم کر کے نوجوانوں کو ٹرین کیا گیا ، ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں جو کہ خوش آئند ہے، اس وقت نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں اور انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں ، حکومت کی ذمہ داری عوام کی خدمت ہے اور ہم انشااللہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔
ہم عوام کی دہلیز پر ان کو خدمت فراہم کریں گے ، میں نے ہمیشہ دیکھا کہ رمضان میں لوگ لائن میں لگ کر راشن لیتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اس بار ہم نے رمضان پیکچ دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رمضان پیکج لوگوں کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت مند پنجاب ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، اس وقت 32 فیلڈ اسپتال دور دراز علاقوں میں کام کر رہے ہیں، عوام کیلئے کنٹینر میں منی اسپتال بنایا گیا ہے جہاں ایکسرے اور لیبارٹری کی سہولیات موجود ہیں، فیلڈ اسپتالوں سے روزانہ 6ہزار لوگوں کا علاج ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلئَے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم