موسم گرما کی تعطیلات

زیر التوامقدمات:سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کم

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی کافی تعداد کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تعطیلات 15جون کی بجائے 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق رول 3 یہ فراہم کرتا ہے کہ عدالت کا عدالتی سال ہر سال ستمبر کے دوسرے پیر کو شروع ہو گا یا اگر اس دن عدالتی تعطیل ہو، تو اگلے کام کے دن اور اگلے سال میں تعطیل کے آغاز تک جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زیر التوا مقدمات کے کافی تعداد کے پیش نظر چیف جسٹس نے گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کمی کی ہدایت کی ہے، اس لئے رواں سال سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون کی بجائے 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔
اگرچہ سپریم کورٹ کی 2 ماہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی لیکن معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف ایک ماہ کی چھٹیاں لیں۔
مزید برآں عدالت کے دفاتر عام تعطیلات کے علاوہ کھلے رہیں گے اور فوری مقدمات، عدالتی مقدمات کی تاریخ، فوجداری مقدمات اور سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)ایکٹ 2023 کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل کردہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مقدمہ دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت