پھوپھی کو قتل کردیا

سوات میں بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: سوات میں بھتیجے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی پھوپھی کو قتل کردیا ۔
واقعہ مٹہ گوالیرئی میں پیش آیا جہاں بھتیجے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی پھوپھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مقتولہ کی نعش ضروری کارروائی کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام