وزیراعظم شہباز شریف آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران کئی اہم رہنماوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
چین کے 5 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں آج وزیراعظم پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
زرائع کے مطابق یہ فورم سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع