عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی گئی ہے جسے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق یہ سمری عید سے قبل منظوری کیلئے زیرغور آئِیگی۔ سمری منظور ہونے پر دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزاوں میں کمی اور رہائی کیلئے اچھے اخلاق و قوائد و ضوابط کی پابندی کا مظاہرہ لازم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ