دبئی، صدر یو اے ای سے افغان وفد کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: دبئی میں صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید سے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ افغان وفد میں طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی شامل تھے۔
صدر یو اے ای نے ملاقات کیلئے آنے والے وزیر داخلہ کے ہمراہ افغان وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حکومت امارات کی طرف سے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے