ضلع کرم میں عسکریت پسندی کے خلاف قبائل کا امن واک

ویب ڈیسک: ضلع کرم پاڑہ چمکنی میں عسکریت پسندی کے خلاف قبائل نے امن واک کا اہتمام کیا۔ اس دوران چمکنی قبائل نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اٹھاکر بچوں کے ہمراہ امن واک میں شرکت کی۔
اس موقع پر عمائدین نے کہا کہ ریاستی مشینری دہشت گردی و عسکریت پسندی روکنے میں کردار ادا کرے۔
امن واک کے موقع پر شرکاء نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بدامنی میں جوان ہوگئی مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بد امنی کے واقعات شروع ہوئے تو احتجاجی تحریک و دھرنوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی