ماحولیات کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجارہاہے

ویب ڈیسک: ماحولیات کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ماحول کے تحفظ سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں گزشتہ برس سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اس سے ہزاروں لوگ بھی متاثر ہوئے۔
یو این ڈی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 20 ملین ٹن فضلہ جمع ہوتا ہے جس میں 5 تا 10 فیصد پلاسٹک کا کچرا شامل ہوتا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کا یہ کچرا انسانوں میں متعدد بیماریاں پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے جس کا انسان کو قطعی علم نہیں۔
پاکستان میں موسمی تغیر پذیری کے باعث موسم گرما میں ہیٹ ویو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت حد سے بڑھ جاتی ہے۔ اسی سے ملک میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب آتے رہتے ہیں۔
ماحولیات کا عالمی دن کی مناسبت سے گلوبل کلائیمٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے۔
اس تناظر میں جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2000 سے 2019 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 173 قدرتی آفات رونما ہوئے جس سے پاکستان کے جی ڈی پی کے ہر یونٹ پر اعشاریہ 52 فیصد نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ماہرین نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو جنگلات کی بے دریغ کٹائی سمیت پانی کے ضیاع کو بھی روکنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد