نریندر مودی ہیٹرک پوائنٹ پر آ گئے، تیسری بار وزیراعظم بننے کو تیار

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں نریندر مودی نشستیں گنوانے کے باوجود ہیٹرک پوائنٹ پر آ گئے اور لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تاہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گی جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس حکمراں اتحاد کیلئے ایک بار پھر ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔
بھرتی انتخابات کے بعد گنتی جاری ہے تاہم سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کی جائیگی۔
یاد رہے کہ بھارت میں ہونیوالے عام انتخابات کے بعد نریندر مودی ہیٹرک پوائنٹ پر آ گئے اور اب تیسری بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔
بی جے پی کو ماضی کی 303 نشستوں کے مقابلے میں اب کی بار 240 نشستیں ملی ہیں جبکہ 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔
کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 231 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد