ڈالر کی قیمت مزید گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت مزید 19 پیسے گر گئی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی روپے مزید تگڑا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امرکی کرنسی 278 روپے 17 پیسے پر آ گئی۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان پایا گیا۔ دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا۔
سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ریکاڑد کی گئی جس کے ساتھ ہی انڈیکس 74 ہزار 555 کی سطح پر آ گیا۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا