خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کیلئے وفاق کی جانب سے 40 ارب روپے مختص

ویب ڈیسک: ملک بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے وفاق کی جانب سے 65 ارب روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا۔ اس وفاقی گرانٹ میں خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کیلئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں کیلئے گرانٹ ختم نہ کرنے کیلئَے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔
اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم سے ملاقات میں درخواست بھی کی تھی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کی وفاق کی طرف سے مالی امداد ناگزیر ہے۔ اس پر وزیراعظم نے تمام صوبائی یونیورسٹیوں کیلئے فنانس ڈویژن کو فنڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں وزیراعظم کو یونیورسٹیوں کو وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کیلئے گرانٹ جاری رکھے جانے کی درخواست بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد