یونیسیف کے تعاون سے اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک: اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے یونیسیف کے تعاون سے پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرنٹ ٹیچرز کونسل اور محکمہ تعلیم کی وساطت سے 1200 اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے والوں کو طلب کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی تقرری 6 تا 12 ماہ پروبیشن پر کی جائیگی جبکہ یونیسف کی مالی معاونت سے تقرری تین سال کیلئے ہوگی۔
یاد رہے کہ اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے یونیسیف کے تعاون سے پلان تیار کر لیا گیاہے.

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری