باجوڑ، نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ولی خان کی نمازِ جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار ولی خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈیئر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق، پولیس و سول افسران اور دیگر سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس اہلکار ولی خان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید