بنوں، بارش متاثرین کا امدادی چیک پر رقوم نہ ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں بارش متاثرین کو ملنے والے امدادی چیک پر رقوم نہ ملنے کا انکشاف کر کے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق بارش متاثرین کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت جاتے ہوئے مجبور لوگوں کیساتھ ہاتھ کر گئی۔
متاثرین کو بغیر چیک اینڈ بیلنس کے خطیر رقم کے چیک جاری کئے گئے مگر کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نگران حکومت میں بارش متاثرین امداد ملنے کے تاحال منتظر ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بارش متاثرین کو 30 ملین روپے کے چیک ملے لیکن اکاؤنٹ میں کل سات ہزار روپے موجود تھے۔ اس پر متاثرین نے اپنے امدادی چیک دوبارہ ڈی سی آفس میں جمع کرا دیئے ہیں۔
اس حوالے سے متاثرین نے موجودہ حکومت سے انکوائری اور رقوم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم