خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بارش، ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سوات، ابیٹ آباد، صوابی، ہری پور، مالاکنڈ، خال، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ دیا۔
ضلع سوات کے مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے جل تھل، لوگ سرکوں پر نکل کر بارش سے لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ اس کے ساتھ ضلع بھر کے کئی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ دیکھا جانے لگا ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ٹھنڈیانی، ایوبیہ میں بوندا باندی شروع ہونے سے موسم یکسر بدل گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق نتھیاگلی اور ٹھنڈیانی میں کالے بادلوں کا راج ہے جس سے سیاح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تیز ہوائوں اور بارش کے باعث نتھیاگلی اور ٹھنڈیانی کا موسم ایک دفعہ پھر سرد ہو گیا ہے۔
ضلع صوابی سمیت ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہو گیا۔
ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ شہر اور آس پاس علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
گرمی کے ستائے چہرے بارش اور ہوائوں کے ساتھ کھل اٹھے۔ اس کے ساتھ ہی خال اور ملحق علاقوں میں بھی بارش سے موسم یکسر بدل گیا۔
ضلع نوشہرہ، جھانگیرہ اور پبی سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے مرجھائے چہرے چمک اٹھے۔
رستم اور گردونواح میں بھی گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا.

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید