متنازع ٹویٹ، بیرسٹر گوہر اور روف حسن نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اپنے بیان ریکارڈ کرا دیئے۔
پی ٹی آئی قیادت نے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر شکایت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیاہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آیف آئی اے نے دوبارہ بلایا تو بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت ہے اور اس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں