نوشہرہ، دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ٹی ایم اے ملازمین سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں ٹی ایم اے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے کہا کہ عید سر پر ہے تاحال تنخواہیں نہیں ملیں۔
ٹی ایم اے ملازمین نے ممبران صوبائی اسمبلی زرعالم خان اور میاں عمر کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی نے مظاہرین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دھانی کرا دی۔

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق