ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

ویب ڈیسک: پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا گیا۔
ذرائع اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو ملنے والا 25 کروڑ ڈالر کا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے۔
اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 25 کروڑ ڈالر کے قرض سے پاکستان کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ، 26ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت