جسٹس اطہر من اللہ

عمران خان کولائیو دکھانا قانون کی خلاف ورزی نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ

ویب ڈیسک: جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر اختلافی نوٹ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑے سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ،ان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیںہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کر دیا ۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔
اختلافی نوٹ کے مطابق نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا