ایام حج

ایام حج میں شدید گرمی :عازمین کو ضروری ہدایات جاری

ویب ڈیسک: رواں سال ایام حج کے دوران سعودی عرب میں شدید گرمی کے پیش نظر عازمین کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
ڈی جی حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والے مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے پریس بریفنگ کے دوران رواں سال ایام حج کے دوران متوقع موسمی حالات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
حج مقامات پر دن کے وقت موسم تیزہواوں کے ساتھ انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے جس کے باعث کھلیعلاقوں اور شاہراہوں پر گرد وغبار اور ریت کے طوفان بھی آسکتے ہیں جبکہ ہوا کی رفتار 10 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ارجان زمرق نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج سیزن ہوگا۔ اس کے بعد 8سال حج سیزن موسم بہار میں اور بعد ازاں8سال حج سیزن موسم سرما میں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا