سرکاری ملازمین

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15سے 20فیصد بڑھانے کی تجویز

ویب ڈیسک: آئندہ مال سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15سے 20فیصد تک بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے اور گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
گریڈ 21کے افسران کے لیے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے ۔
ایک سے 22گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے سے تقریباً 80ارب روپے کا اثر آئے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 1سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 18سو روپے کنوینس الائونس اور 1500روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے جس میں 200فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے جبکہ 17سے 18 گریڈ کے لیے بھی کنونس الاؤنس میں 200فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔
پنجاب کے بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب روپے ہونے کا امکان ، وفاق سے 3 ہزار 700 ارب ملیں گے
ذرائع کا کہنا ہے صوبوں اور وفاق کے ملازمین کا تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ڈسپیریٹی الانس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے