پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

صوابی :پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی

ویب ڈیسک: صوابی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔
واقعہ تھانہ ٹوپی کی حدود مینی سوگندی میں پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی فائرنگ کردی ،حملے میں پولیس اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے ۔
ایس ایچ او ٹوپی کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو پولیس تحویل میں بی ایم سی منتقل کردیا گیا ۔
دونوں ملزمان پولیس کو منشیات فروشی و دیگر جرائم میں مطلوب تھے ۔

مزید پڑھیں:  بشام، شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی