سعودی فٹبال ٹیم

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ، سعودی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز رائونڈ 2کے لئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی موجود تھے۔
سعودی فٹ بال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، سعودی فٹ بال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا