عسکری ٹاور حملہ کیس

عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت بھی جیل میں کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت بھی جیل میں کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزموں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے ملزموں کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا،
عدالت میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری سمیت دیگر گرفتار ملزموں کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع