بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 47، گوجرانوالہ 46، جیکب آباد، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو 45، ڈی آئی خان، نورپورتھل، قصور اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی