الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس

الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے باوجود درخواستوں کو کل سماعت کے لئے مقرر کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ادھر الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے خلاف کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کیس زیرالتواہے اس وقت تک الیکشن ایکٹ آرڈیننس پرحکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ