تاریخی درخت

پشاور: قصہ خوانی بازار میں موجود 500سال تاریخی درخت کو کاٹ دیاگیا

ویب ڈیسک:قصہ خوانی بازار پشاور کے شاہ ولی قتال میں موجود 500 سال قدیمی اور تاریخی درخت کو کاٹ دیا گیا۔
15فٹ لمبا اور 5فٹ چوڑا درخت جوکہ اپنے سینے میں صدیوں پرانے پشاور کی تاریخ سمیٹا تھا، رات کے اندھیرے میں محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی زیرنگرانی جڑ سے اکھاڑ دیا۔
شاہ ولی قتال میں دکانداروں اور مقامی لوگوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ درخت محکمہ اوقاف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کاٹا گیا ہے، درخت کا کچھ حصہ رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا اور باقی درخت گزشتہ رات اٹھاکرلے جایا گیا۔
مذکورہ درخت کو کاٹنے کیلئے آج سے چھ ماہ پہلے بھی ایک کوشش کی گئی تھی جس میں درخت کا ایک شاخ کاٹ دیاگیاتھا مگر مشرق ٹی وی اوراخبار کی خبر پر درخت کو مکمل کاٹنے سے بچا لیاگیا۔
درخت کے قریب محکمہ اوقاف کی دکان تھی جس کو توسیع دینے کیلئے مذکورہ تاریخی اور پرانا درخت باقاعدہ این او سی لیکر کاٹ دیاگیا۔
خدشہ ہے کہ دکانداروں کو خوش کرنے کیلئے عنقریب شاہ رخ خان اور دلیب کمار کی پراپرٹی نیلام کرکے اس تاریخ کو بھی ہمیشہ کیلئے دفن کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک