اجلاس طلب

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6جون بروزجمعرات شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 7جون بروزجمعہ صبح ساڑھے10بجے طلب کرلیا۔
صدرمملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی