صوابی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے کالا کنڈو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 موٹرسائکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں جاں بحق کی شناخت اشتیاق اور عاصم کے ناموں سے بتائی گئی ہے,
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بعداز واقعہ صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی