لاہور، آندھی، طوفان اور بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی، طوفان اور بارش سے حادثات رونما ہوئے جن میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
آندھی طوفان اور بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن اس دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آندھی، طوفان اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی