خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگور

ویب ڈیسک: ملک کے دیگر علاقوں و صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔
صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی اس بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور اس کے اثرات آج بھی ہوا میں محسوس کئے جا رہے ہیں جس میں گرمی کا عنصر کم ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بادل برس پڑے. ان اضلاع میں پٹن، مالم جبہ، پارا چنار، بالا کوٹ، کالام اور سوات وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔
یہاں موسم بارش کے باعث انتہائِ خوشگوار ہو گیا اور ہوا میں گرمی کا عنصر آج بھی کم محسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ