صنم جاوید،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے۔ عید پر عام معافی دی جائے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ جبکہ ان کے مقابل عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے، میری عدالت سے درخواست ہے کہ اس عید پر عام معافی دی جائے۔
شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں۔ لوگ تنگ آ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سرمایہ کار باہر جارہے ہیں تو باہر سے سرمایہ کار کیسے یہاں آئیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے کھڑا ہے اسے بچایا جائے۔ آج نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ لوگ جنازے تک لوٹنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل