نیب ترامیم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اور انتظار پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کے بانی سے نیب ترامیم کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔
جیل ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملنے والی قانونی ٹیم میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور انتظارپنجوتھا شامل تھے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے حوالے سے انہوں نے عمران خان سے مشاورت کی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید