عوام کو زور کا جھٹکا، بجلی یونٹ مزید 3 روپے33 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے زور کا جھٹکا، بجلی یونٹ مزید 3 روپے33 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی یونٹ کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین بجلی یونٹ میں اضافہ سے مستثنیٰ ہونگے اس کا اطلاع ان پر نہیں ہو گا۔
نیپرا ذرائع کی جانب سے بجلی یونٹ مزید 3 روپے 33 پیسے مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار