سیٹلائٹ مشن سے پاک چین دوستی خلا میں پہنچ چکی ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ پاکستان برادر ملک سے زراعت و معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا بھِی خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشترکہ ترقی، سٹریٹجک اعتماد اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی سیٹلائیٹ مشن کی وجہ سے سرحدوں سے خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت و معدینات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار