آڈیو لیک کیس کی سماعت ملتوی، علی امین گنڈاپور کی استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد خان پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  بشام، شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی