چارسدہ، اغوا کیس میں ملزمان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں 14 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزمان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست 2022ء کو ملزمان بھائیوں حضرت علی اور بلال ساکنان پلوسہ پشاور نے 14 سالہ عائشہ کو بغرض ہراسگی اغواء کیا تھا۔
اس سلسلے میں بچی کی والدہ نے سٹی تھانہ چارسدہ میں ملزمان کے خلاف رپورٹ بھی درج کر رکھی تھی۔
اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سید افتخار شاہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا۔
اس کے علاوہ ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی سزا کی حکم سنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا