عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 جون سے مزید 12 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔
بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی تناسب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی