مانسہرہ، کچہری روڈ پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پرفائرنگ لساں نواب کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کچہری روڈ پرفائرنگ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس دوران اس کے دیگر ملزمان ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول لساں نواب سے اپنی تایا زاد کو بھگا کر لے گیا تھا۔
مقتول عاقب ولد عبدالرشید کے خلاف تھانہ لساں نواب میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید