لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر خیبرپختونخوا کا بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لوڈسیڈنگ اور مہنگی بجلی سے تنگ آ کر خیبرپختونخوا حکومت نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئَے بتایا کہ خیبرپختونخوا وفاق کو سستی ترین بجلی دیتا ہے بدلے میں وفاق ہماری بجلی مہنگی کر کے ہم پر فروخت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ناروا و ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ الگ سے گلے پڑ گیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون و خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پاؤر جنریشن تو کر رہی ہے لیکن بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی نہ ہونے سے بجلی نیشنل گرڈ میں چلی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستی بجلی وفاق کو دینے کے باوجود وفاق اس کے بدلے صوبے کو پیسے ادا کرتا ہے نہ ہی پوری بجلی فراہم کرتا ہے۔
صوبائِی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے سے ہمارا زیادہ مسئِلہ حل ہو جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے فیز ون میں سستی بجلی انڈسٹریل زونز کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا