میاں راشد شہید ہسپتال واقعہ پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، 7 دن میں رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے میاں راشد شہید ہسپتال میں گزشتہ روز عملہ کی غفلت پر مریض جاں حق ہو گیا تھا۔
اس واقعہ پر ڈی جی ہیلتھ نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 4 افراد معطل کردئیے تھے۔
اس مسئِلے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر مردان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ مِیں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی 7 دن میں رپورٹ اور سفارشات مرتب کریگی۔
دوسری جانب میاں راشد شہید ہسپتال کے عملہ کی غفلت پر مریض جاں بحق ہو گیا تھا جس پر لواحقین نے میاں راشد حسین میموریل ہسپتال پبی میں احتجاج کیا۔
اس پر ڈاکٹروں نے بھِی جوابی کارروائی کرتے ہوئے احتجاجاً او پی ڈی بند کر دی جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی