پارکنگ پلازے میں آگ

پشاور:نمکمنڈی پارکنگ پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو فائر فائٹرز نے قابو پا لیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ نمکمنڈی میں قائم پارکنگ پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نمکنڈی میں قائم پارکنگ پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی 4 فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کاکام شروع کیا ۔
فائر فائٹرز مختلف اطراف سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ کو ایک جگہ تک محدود رکھا اس دوران آگ کی وجہ سے ایک ریسکیو1122 فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی
ریسکیو1122 کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 گاڑیوں کو مکمل اور 3 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف