عالیہ حمزہ

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو میانوالی میں 9مئی کے 3مقدمات میں رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ایک روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں کنفرم ہوئی تھیں، روبکاریں پہنچنے پر رہا ہوتے ہی صنم جاوید کو پولیس گرفتار کرکے گوجرانوالہ لے گئی تھی۔
عالیہ حمزہ کی لاہور کے ایک مقدمہ میں روبکار نہ پہنچنے پر کل رہائی نہ ہو سکی تھی،جمعرات کے روز روبکار جیل میں پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہا کیا گیا تھا۔
پولیس عالیہ حمزہ کو لے کر گوجرانوالہ چلی گئی، گوجرانوالہ کینٹ پولیس کو عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار