طاہر اشرفی

عمرے کے ویزے پر حج نہیں ہوسکتا، علامہ طاہر اشرفی

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر حج نہیں ہوسکتا، کل ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب لوگ حج پر جا رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج آپریشن 12 جون کو مکمل ہوجائے گا، پاکستان میں حج کیلئے دو نظام ہیں، ایک حکومتی نظام ہے اور دوسرا پرائیویٹ،
انہوں نے کہا کہ کسی حاجی کے خلاف کسی قسم کا کریک ڈائون نہیں ہوا۔
طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کل ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب لوگ حج پر جا رہے ہیں، حج پر جانے والوں کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم