سنی اتحاد کونسل

گندم سکینڈل:سنی اتحاد کونسل نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن نے گندم خریداری کا ذمہ دارنگران وزیر اعلیٰ و نگران وزیر اعظم کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
اسلم گھمن نے سوال اٹھایا کہ نگران وزیر اعظم و نگران وزیر اعلی کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کی جارہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت گندم اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتی؟۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن ارکان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندم سکینڈل کی انکوائری رپورٹ ایوان کی سامنے رکھی جائے گی، اسپیکر کہیں گے تو جوڈیشل کمیشن بھی بنے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق